جلالپور پیر والا میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق


ملتان: پنجاب کے ضلع ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جلالپور پیر والا میں نامعلوم شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔ لاشوں اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

واقعہ میں جاں بحق او زخمی ہونے والوں میں ایک ہی گھر کے افراد شامل ہیں جن میں باپ، بیٹے اور بیٹیاں شامل ہیں۔ جاں ہونے والوں کی شناخت رفیق، آصف اور نسیم بی بی کے نام سے ہوئی۔ واقعہ میں زخمی ہونے والی 10 سالہ بچی کو ملتان نشتر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق حملہ آور نے واقعہ کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی تاہم واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

ورثا نے واقعہ کے خلاف مین چوک بند کر کے پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔ جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔


متعلقہ خبریں