قبائلی اضلاع کے انتخابات میں توسیع کی درخواست

خیبر پختونخوا حکومت کو بجٹ تیار کرنے میں مشکلات کا سامنا

فوٹو: فائل


پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع کے انتخابات کی تاریخ میں توسیع کی درخواست کر دی۔

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے مراسلہ میں قبائلی اضلاع کے انتخاب میں 20 دن کی توسیع کی درخواست کی گئی ہے۔ جس میں قبائلی اضلاع میں سرحد پار سے امن وامان اور درپیش انتظامی مسائل کو بنیاد بنایا گیا ہے۔

مراسلہ میں صوبائی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انتخابات میں سیکیورٹی ڈیوٹی کے لیے قبائلی خاصہ دار اور لیوز فورس کی تربیت بھی مکمل نہیں ہے اور حالیہ واقعات کے بعد انتخابی عمل کو سبوتاژ کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں سابقہ فاٹا میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات ہونگے یا کروڑوں روپے کا ضیاع ہوگا؟

واضح رہے کہ قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی 16 جنرل نشستوں، 4 خواتین کی مخصوص نشستوں اور اقلیت کی ایک نشست کے لیے 2 جولائی کو انتخابات ہوں گے۔

الیکشن کمیشن ترجمان کے مطابق صوبائی اسمبلی کی 16 جنرل نشستوں کے لیے 297 امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ خواتین کی 4 نشستوں پر 8 امیدوار اور اقلیت کی ایک نشست پر 3 امیدوار میدان میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ فاٹا کو گزشتہ سال 31ویں آئینی ترمیم کے ذریعے خیبر پختونخوا کا حصہ بنایا گیا تھا اور خیبر پختونخوا کا حصہ بننے کے قبائلی اضلاع میں پہلی بار انتخابات ہو رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں