30 جون تک اپنے اثاثے ظاہر کریں، پھر موقع نہیں ملے گا، عمران خان


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لوگوں کے پاس 30 جون تک وقت ہے اپنے اثاثے ظاہر کر دیں اس کے بعد کسی کو وقت نہیں ملے گا جبکہ گزشتہ 10 سال میں پاکستان کا قرضہ 6 ہزار ارب روپے سے 30 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

وزیر اعظم نے قوم کو اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اس وقت تک کسی قوم کی حالت نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنی حالت نہ بدلے۔ ٹیکس ادائیگی کے بغیر قوم ترقی نہیں کر سکتی اور پاکستانی قوم سب سے کم ٹیکس اور سب سے زیادہ خیرات دیتی ہے۔ تمام افراد 30 جون تک اپنے بے نامی اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی ظاہر کر دیں پھر اس کے بعد ان کو موقع نہیں ملے گا۔

عمران خان نے کہا کہ ہماری ایجنسیوں کے پاس معلومات ہیں کہ کس کے بے نامی اکاؤنٹ اور بے نامی جائیداد موجود ہیں جبکہ ہمارے دیگر ممالک سے معاہدے ہوئے ہیں اور بیرون ملک پاکستانیوں کی جائیدادوں کی معلومات آ رہی ہیں۔ اس وقت موجودہ حکومت کے پاس وہ معلومات ہیں جو سابقہ حکومتوں کے پاس نہیں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سالانہ 4 ہزار ارب روپے ٹیکس جمع کرتی ہے جس میں سے 2 ہزار ارب روپے قرضوں کی مد میں چلا جاتا ہے اور 2 ہزار ارب روپے میں پاکستان اپنے خرچے پورے نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پڑھیں ’’عمران خان کے گھبرانے کا وقت ہوا چاہتا ہے’’

عمران خان نے کہا کہ عظیم قوم بننے کے لیے ہمیں خود کو تبدیل کرنا ہو گا۔ پاکستانی قوم میں صلاحیت ہے اور اگر جذبہ بھی آگیا تو 10 ارب روپے تک کا ٹیکس ہر سال وصول کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام ایمنسٹی اسکیم کا فائندہ اٹھائیں اور اپنے بچوں کا اور ملک کا مستقبل ٹھیک کریں اور ہمیں موقع دیں کہ قوم کو پیروں پر کھڑا کریں اور لوگوں کو غربت سے نکالیں۔

 


متعلقہ خبریں