خیبر پختونخوا: کھیل وسیاحت کے فروغ کیلئے محض 5ارب روپے؟

خیبر پختونخوا کے عجائب گھر اور ویب سائٹس بند کرنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کی صوبہ خیبرپختونخوا(کےپی) کی حکومت نے صوبے میں سیاحت اور کھیلوں کے شعبے کے لیےآئندہ مالی سال 2019-2020میں  محض 5ارب روپے مختص کرنے کی تجویز لائی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت نےصوبے میں جاری 43 منصوبوں کے لیے 3ارب 23 کروڑ جبکہ 29 نئے منصوبوں کے لئے محض 1 ارب 91کروڑ روپے رکھنے کی سفارش تیار کی ہے ۔

اسی طرح محکمہ آثار قدیمہ کے 15منصوبوں کیلئے صرف 25کروڑ 90لاکھ 44ہزار روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ محکمہ ثقافت کے 5منصوبوں کیلئے 14کروڑ روپے رکھنے کی تجویزسامنے آئی ہے ۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ محکمہ کھیل کے 32منصوبوں کیلئے 2ارب 41کروڑ49لاکھ 91ہزار روپے مختص کرنےکی سفارش کی گئی ہے۔ اسی طرح سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر ،سکواش کی بحالی، ٹیلنٹ کی نشاندہی اور انہیں سپورٹ کرنے کیلئے 57کروڑ روپے رکھنے کی سفارش ہے۔

محکمہ سیاحت کے18منصوبوں کیلئے ایک ارب 67کروڑ22لاکھ 60ہزار روپے مختص کرنے کی تجویزدی گئی ہے جبکہ سیاحتی مقامات تک رسائی کیلئے سڑکوں کی تعمیر اور ٹوورازم پولیس کے قیام کیلئے ایک ارب 8کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویزسامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:ترقیاتی بجٹ کیلئے 1837ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

ذرائع کے مطابق محکمہ امور نوجوانان کے دو منصوبوں کیلئے صرف 15کروڑ روپے آئندہ مالی سال میں مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں