اسٹاک مارکیٹ میں 937 پوائنٹس کی کمی پر بند



کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا اختتام 937 پوائنٹس کی کمی پر ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 34 ہزار 567 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

فوٹو: ہم نیوز

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو آغاز سے ہی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا اور کاروبار کے اختتام سے کچھ دیر پہلے کے ایس ای 100 انڈیکس میں 987 پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

فوٹو: ہم نیوز

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 797 پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 34 ہزار 708 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کے بعد کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اور کاروبار کے آغاز پر ہی کے ایس ای 100 انڈیکس 494 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 35 ہزار 10 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

فوٹو: ہم نیوز

اسٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر شدید مندی کی وجہ سے سرمایہ کار محتاط ہو گئے اور اپنا سرمایہ روک لیا۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی حکومت پہلے سال کوئی معاشی ہدف حاصل نہ کرسکی

کاروبار کے اختتام سے ایک گھنٹے قبل تک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 65,417,670 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 2,785,364,548 بنتی ہے۔

گزشتہ ہفتہ عید کی تعطیلات سے قبل اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 469 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کا رجحان رہا اور اختتام 100 انڈیکس 469 پوائنٹس کمی سے 35 ہزار 505 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ سوموار کے روز ایک ہی دن میں انڈیکس  1.32 فیصد نیچے آیا۔


متعلقہ خبریں