بارش کے باعث ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کا میچ منسوخ


لندن: کرکٹ کے عالمی کپ کا جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 15واں میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقہ کے بلے باز آغاز سے ہی مشکلات کا شکار دکھائی دیئے اور ساتویں اوور تک ان کی دو وکٹیں گر گئیں۔

ہاشم آملہ صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ مارکرم نے صرف 5 رنز بنائے، دونوں کی وکٹیں کوٹریل نے حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: پاک آسٹریلیا میچ بھی بارش کی نذر ہونے کا امکان

بارش کے باعث میچ کو آٹھویں اوور میں روکنا پڑا اور پھر یہ دوبارہ شروع نہ ہوسکا۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

اس ٹورنامنٹ کے کئی میچ اب تک بارش سے متاثر ہوچکے ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ بھی بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان بدھ کو ہونے والے میچ کے بارے میں بھی کہا جارہا ہے کہ یہ بھی بارش سے متاثر ہوسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں