مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، مظفر آباد میں احتجاج

بھارت میں پولیس حراست کے دوران باپ بیٹے کی ہلاکت کے خلاف احتجاج

فوٹو: فائل


مظفر آباد: مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے بھارتی مظالم کے خلاف مظفر آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق مظفر آباد میں پاسبان حریت کے زیر اہتمام بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے گئے۔

مظاہرین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے اور عالمی برادری کی مقبوضہ کشمیر کے حالات پر خاموشی افسوسناک ہے۔ مظاہرین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو روکے اور کشمیروں کی نسل کشی بند کرائی جائے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں رمضان المبارک کے دوران 50 سے زائد کشمیریوں کو تشدد اور فائرنگ سے شہید کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں مقبوضہ کشمیر: مئی میں 34کشمیریوں نے جام شہادت نوش کیا

مقبوضہ کشمیر کے بیشتر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور آن لائن ٹیکسی سروس بھی معطل ہے جبکہ حریت رہنما سید علی گیلانی نے بھی اقوام متحدہ اور یورپین ممالک کو بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

دو روز قبل بھی بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد میں نام نہاد آپریشن کے دوران 5 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا جن کی شناخت سلمان خان، شبیر احمد ڈار، عاشق حسین اور عمران احمد بٹ کے نام سے ہوئی، قابض فوج کی جانب سے دو مکانات کو مسمار بھی کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں