ڈالر کی قیمت روپے کے مقابلے میں ایک بار پھر بڑھ گئی

Dollar price

سات روز تک مسلسل تعطیلات اور مارکیٹ بند ہونے سے حکومت پر نہ صرف ادائیگیوں کا بوجھ بڑھ گیا ہے بلکہ ڈالر کی قیمت میں بھی اضافہ اور اسٹاک مارکیٹ کے پوائنٹس میں کمی ہوئی ہے۔

عید کی تعطیلات اور ہفتہ وار بندش  کی وجہ سے مجموعی طور پر سات روز کے بعد بینکوں میں لین دین کا آغاز ہوا تو ہفتے کے پہلے ہی روز ڈالر کی طلب و رسد میں فرق نظر آیا جس کی وجہ سے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں عارضی اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 90 پیسے مہنگا ہوکر 150 روپے سے تجاوز کرگیاہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک مین ڈالر 148.60 سے بڑھ کر 150.50 روپے پر پہنچ گیاہے۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 1 روپے 70 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔ ایکسچنج کرنسی ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 148.80 سے بڑھ کر 150روپے 50پیسے  کا ہوگیا ہے۔

دوسری طرف اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ ہنڈرڈ انڈیکس 797 پوائنٹس کمی کے بعد 35 ہزار کی سطح سے نیچے آگیا۔ اس وقت ہنڈرڈ انڈیکس 34 ہزار 708 پر ٹریڈ کررہا ہے۔
عید تعطیلات اور بجٹ پیش ہونے سے پہلے سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط رویہ اختیار کیاگیا 100 انڈیکس آغاز سے ہی گراوٹ کا شکارہے ۔

آج مارکیٹ سات سو پوائنٹس تک گری جس کی وجہ 35 ہزار کی سطح کو برقرار نہ رکھ سکی۔ اور مارکیٹ 34 ہزار کی سطح پر ٹریڈ کرنے لگی  ہے۔

یہ بھی پڑھیے:اسٹاک مارکیٹ میں 494 پوائنٹس کی کمی


متعلقہ خبریں