پنجاب حکومت کا ریسکیو سروسز کیلئے ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں ہیلی کاپٹر سے ریلیف کی سرگرمیاں شروع

پنجاب حکومت نے امدادی سرگرمیوں (ریسکیوسروسز)کے لیے ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہےاور اس سلسلے میں تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں دور دراز کے علاقوں میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لیئے ہیلی کاپٹرز خریدنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

ہیلی کاپٹرز کی خریداری کے لیئے پنجاب حکومت نے کمیٹی بھی قائم کر دی ہے ۔

ذرائع کے مطابق  کمیٹی ہیلی کاپٹرز کی خریداری کے لیئے سفارشات مرتب کر کے پنجاب حکومت کو ارسال کرے گی۔ پنجاب میں ریسکیو سروسز کے لئے ابتدائی طور پر ایک ہیلی کاپٹر خریدا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا حکومت کا لاوارث ہیلی کاپٹر

حکومتی ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر کی خریداری کے لیئے بین الاقوامی کمپنیز سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔ ہیلی کاپٹر کی خریداری اوپن بڈنگ سسٹم کے تحت ہو گی۔


متعلقہ خبریں