زرداری کی گرفتاری: پی پی کا سندھ میں احتجاج کا اعلان

زرداری کی ممکنہ گرفتاری: پی پی کا سندھ میں احتجاج کا اعلان

اسلام آباد: صوبہ سندھ کی حکمران جماعت پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر بھرپور طریقے سے احتجاج کرنے کے لیے متحرک ہوگئی ہے۔ پارٹی کی صوبائی قیادت نے فوری طور پر تمام ڈویژنل صدر مقامات پر بھرپوراحتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا ہے۔

احتجاج کے متعلق پارٹی فیصلے پرحکومت عمل کریگی،وزیراعلیٰ سندھ

ہم نیوز کے مطابق پی پی پی کے دو بڑے رہنماؤں آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف پارٹی نے سندھ کی سطح پر تمام ڈویژنل عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقامی پریس کلبوں پر احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کریں۔

پی پی پی سندھ کے سیکریٹری جنرل وقار مہدی نے ’ہم نیوز‘ کو بتایا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے زیراہتمام شام پانچ بجے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاجی مظاہروں میں تمام منتخب اراکین پارلیمنٹس کو بھی شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب ہیڈکوارٹر کے باہر ہنگامہ آرائی، پی پی پی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج کرانے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق پی پی پی کے صوبائی سیکریٹری جنرل نے ایک سوال پر کہا کہ احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرنے کے لیے ہم پارٹی کی ’سی ای سی‘ کے فیصلے کا انتظار کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ملک بھر کے جیالوں سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکنان مشتعل نہ ہوں اور صبر و ضبط کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم فی الوقت اسلام آباد ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کے تفصیلی فیصلے کی روشنی میں آئندہ کے لائحہ عمل کا انتظار کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھرنے واضح کیا کہ آج ہونے والے سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں