کیا آپ سبز چائے کے ان چھ مستند فوائد سے واقف ہیں؟


سبز چائے یا گرین ٹی اپنے اندر صحت بخش غذائی اجزا کا ذخیرہ سموئے ہوئے ہے اسی لیے یہ بچوں، بوڑھوں اور مرد و خواتین کے لیے بے حد ضروری ہے۔ سبز چائے بہت سی بیماریوں کو روکنے یا ان کا سد باب کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔

ذیل میں ہم گرین ٹی کے ایسے فوائد بتائیں گے جو طبی تحقیقات سے ثابت شدہ ہیں۔

دماغی صلاحیتوں میں اضافہ

 سبز چائے توانائی کی سطح مستحکم کرنے کے لیے ایک قابل اعتماد علاج ہے۔ کافی کے برعکس سبز چائے آپ کی ذہنی توانائی میں اضافہ کرتا ہے۔

اس مشروب کے استعمال سے بڑھاپے میں دماغی کمزوری لاحق نہیں ہوتی اور الزائمر جیسے مرض سے بھی بچاؤ ممکن ہے۔  روزانہ کی بنیادوں پر گرین ٹی کا استعمال الزائمر سے بچنے کے لیے مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

وزن کم کرنے میں مددگار

موٹاپا کم کرنے کے لیے جسم کے میٹابولزم کو متحرک کرنے میں بھی سبز چائے مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اس میں موجود کیفین اور فیٹی ایسڈ موٹاپے کے خلاف جسم کی کارکردگی میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔

کھانے کے کم سے کم 20 منٹ بعد ایک کپ سبز چائے پئیں۔ اس میں موجود اجزا جسم سے ناصرف اضافی چربی کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں بلکہ جسم سے زہریلے مرکبات بھی خارج ہوتے ہیں۔

جسمانی صلاحیتوں میں اضافہ

سبزچائے میں موجود کیفین چربی کو پگھلا کر اسے توانائی میں تبدیل کردیتی ہے جو جسمانی صلاحیتوں میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق سبز چائے کے استعمال سے کام کرنے کی صلاحیت میں 12 فیصد اضافہ ہوجاتا ہے۔

کینسر کی مختلف اقسام سے بچاؤ

محققین کے مطابق سبز چائے میں موجود پولیفینولز نامی جز کینسر کی خلیات کو مارنے اور ان کی پیش قدمی کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

سبز چائے کا استعمال کرنے والی خواتین میں علاج کے بعد بریسٹ کینسر کے لوٹنے کا امکان کم ہوتا ہے اور آنتوں کے کینسر کا خطرہ بھی 30 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

جراثیم کش

اگر آپ خدانخواستہ کسی حادثے سے زخمی ہوگئے ہیں تو سبز چائے کے استعمال سے انفیکشن کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ اس سے دانتوں اور جسم میں پیدا ہونے والے جراثیم ختم ہوجاتے ہیں۔

ذیابیطس سے تحفظ

سبز چائے دار چینی ڈال کر بنائی جائے تو ذیابیطیس کو قابون میں رکھتی ہے جو لوگ روزانہ سبز چائے پیتے ہیں انہیں جگر کی بیماریوں بشمول یرقان کا کم خطرہ ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں