وفاقی حکومت نے صحت کے اہم منصوبےختم کردیئے

ماڈل ہیلتھ سٹی منصوبے پر عملدرآمد کا آغاز ہو گیا

فوٹو: فائل


وفاقی حکومت کی صحت کے حوالے سے عدم دلچسپی سامنے آ گئی ہے۔

حکومت نے صحت کے اہم منصوبےختم کرتے ہوئے ترقیاتی بجٹ13 ارب37کروڑروپے تک محدود کر دیا ہے۔

کل قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے والے بجٹ میں صحت کے حوالے دستاویزات کے مطابق حکومت نے 21 جاری منصوبوں کو ختم کر دیا ہے جبکہ صحت کے34 میں سے13منصوبے ہی بجٹ کا حصہ بن سکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد کینسراسپتال، ملیریا، اندھےپن کی روک تھام کے منصوبوں کو ختم کر دیا ہے۔

آزادکشمیر،گلگت بلتستان،صوبوں کے بہبودآبادی پروگرام بھی بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ آئی پی آئی کیلئے 2ارب20کروڑ روپےمختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق صحت کے حوالے سے 34 نئے منصوبے شروع کرنے اور قومی صحت پروگرام کے لئے تین ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں