حکومت نیب کو انصاف سے روک رہی ہے، شہلا رضا


اسلام آباد: رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شہلا رضا نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ اگر حکومتی وزرا کے کیس کھولے گئے تو حکومت گر جائے گی۔

ہم نیوز کے پروگرام نیوز لائن میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری پر جتنے بھی کیسز ہیں ان کے خلاف کوئی بھی ثبوت نہیں ملا حکومت محض سیاسی انتقام لے رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نیب کو انصاف سے روک رہی ہے جبکہ سیلیکٹڈ وزیراعظم اپنی مرضی کا انصاف کروا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی گرفتاری صحیح ہے یہ غلط اس پر کل وکلا بات کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کو 160 دن گرفتار رکھا گیا جس پر ہم نے آواز اٹھائی جبکہ شرجیل میمن کو گرفتار کیا گیا اور ان سے جو ہزار ارب نکلے ہم تو بس اتنا کہتے ہیں کہ حکومت وہ رقم اسکولوں پر ہی لگا دے۔

شہلا رضا نے کہا کہ حکومت محض اپنی اقتصادی ناکامی چھپانے کی خاطر لوگوں کا دھیان ہٹا رہی ہے اس لئے انہوں نے آصف علی زرداری کو گرفتار کروایا ہے۔


متعلقہ خبریں