اپوزیشن جماعتوں کا بیانیہ محض اپنے مفادات کا تحفظ ہے، علی اعوان


رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) علی اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو قومی احتساب بیورو (نیب) سے بہت مسائل ہیں جبکہ دونوں جماعتوں نے خود چیئرمین نیب کی تقرری کی، اگر وہ اتنے ہی خراب تھے تو انہوں نے اپنے دور میں انہیں تبدیل کیوں نہیں کیا۔

ہم نیوز کے پروگرام نیوز لائن میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے رہنماؤں کو خود اپنے بیانیے کا نہیں پتہ، آج تو مسلم لیگ ن والوں کو خوش ہونا چاہئے کہ ان کے دور میں سابق وزیر داخلہ نے جو پریس کانفرنس کی وہ آج ان کے حق میں سچ ثابت ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے مفادات ایک ہیں اس لئے یہ لوگ اکھٹے ہو گئے ہیں۔

علی اعوان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی ویڈیو کا معاملہ ان کا ذاتی ہے جس میں دو فریق ہیں، اگر خاتون کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے تو وہ عدالت میں جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کے خلاف جتنے بھی کیسز بنائے گئے ہیں وہ مسلم لیگ ن کے دور میں بنے ہیں اس میں تحریک انصاف کا کیا قصور ہے۔


متعلقہ خبریں