احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا، طارق فضل چوہدری


اسلام آباد: رہنما پاکستان مسلم لیگ ن طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ماضی میں ایسے ادوار رہے ہیں جس میں اپوزیشن کی جماعتیں جمہوریت کی خاطر اکھٹی ہوئی ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام نیوز لائن میں ان کا کہنا تھا کہ اے پی سی کا اجلاس بہت جلد ہو گا جس میں تمام اپوزیشن جماعتیں اکٹھا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ احتساب ہونا چاہئے مگر حکومت احتساب کے نام پر اپوزیشن کے رہنماؤں کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ ہمیں آصف علی زرداری کی گرفتاری پر کوئی اعتراض نہیں ہے مگر ہم اتنا کہتے ہیں کہ جس طرح نیب نے انہیں گرفتار کیا ہے ویسے ہی حکومتی وزرا کو بھی گرفتار کیا جائے جن پر کیسز ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کی گرفتاری اس وقت ہوئی جب حکومت بجٹ پیش کرنے جا رہی تھی، آج لوگوں کا دھیان بجٹ سے ہٹ گیا اور تمام جگہ صرف آصف علی زرداری  کی گرفتاری کی بات ہو رہی ہے۔

 


متعلقہ خبریں