امیتابھ بچن کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ ہیک


معروف بالی ووڈ فنکار امیتابھ بچن کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے۔

ہیکرز نے امیتابھ کے ٹوئیٹر ہینڈل پر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی پروفائل تصویر لگا دی ہے اور ان کی بائیو میں ’’ لو پاکستان ‘‘ لکھ دیا ہے۔

امیتابھ بچن کا اکاؤنٹ ہیک کرنے کی ذمہ داری ’ترک سائبر آرمی‘ نے قبول کی ہے تاہم  کچھ دیر ہیک رہنے کے بعد اکاؤنٹ بحال کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیکنگ کے الزام پر ممبئی پولیس نے انکوائری کی شروع کر دی ہے ۔

اکاونٹ ہیک ہونے کے بعد ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ دنیا کے نام ایک اہم پیغام ہے، ہم آئس لینڈ کی جانب سے ترک فٹ بال کھلاڑیوں کے ساتھ رکھے گئے نارواں رویے کی مذمت کرتے ہیں۔

دوسری جانب ممبئی کی سائبر کرائم کنڑول پولیس نے بھی اس حوالے سے تحقیقات کا اغاز کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں