بارش کے باعث بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا میچ منسوخ


برسٹل: عالمی کپ 2019 میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان میچ بھی بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا۔

گزشتہ روز ویسٹ انڈیز بمقابلہ جنوبی افریقہ میچ بھی صرف سات اوورز کے کھیل کے بعد بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا تاہم آج کے میچ میں ٹاس تک کی نوبت نہ آسکی۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ 2019 کا شیڈول

میچ منسوخ ہونے کے باعث بنگلہ دیش اور سری لنکا دونوں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا کے مابین میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ کل پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔


متعلقہ خبریں