ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا



محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب،خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور سندھ میں موسم شدید گرم رہیگا۔

منگل کےروز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی جنوبی پنجاب، مشرقی بلوچستان اور سندھ میں موسم شدید گرم رہیگا۔تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور سندھ میں موسم شدید گرم رہا۔

یہ بھی پڑھیے:ملک کے بیشتر شہروں میں بارش، موسم خوشگوار

آج ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات میں جیکب آباد 50، تربت، سبی 49، دادو، نورپورتھل، بھکر، ڈی جی خان اور بہاولنگر میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  گزشتہ شب جڑواں شہروں سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا ۔

پشاور، خان پور، اٹک اور گردونواح کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملکہ کوہسار مری شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا ۔


متعلقہ خبریں