امریکہ: ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ، پائلٹ ہلاک


نیویارک: امریکہ کی ایک بلند و بالا عمارت کی چھت پر ہیلی کاپٹر کی ’کریش لینڈنگ‘ کے باعث پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ کریش لینڈنگ کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا لیکن عمارت میں موجود کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کا واقعہ نیویارک کے معروف علاقے ’مین ہیٹن‘ میں سیونتھ ایونیو پر پیش آیا۔

ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کے بعد عمارت کی چھت پر آگ لگ گئی جسے ریسکیو ادارے کے اہلکاروں نے فوری طور پر بجھا دیا۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ حادثہ دہشت گردی کا نتیجہ نہیں تھا۔ نیویارک کے گورنر نے بھی حکام کے مؤقف کی تائید کی ہے۔


متعلقہ خبریں