ہنگامی حالت میں گوگل کیسے مدد کرتا ہے؟

ہنگامی حالت میں گوگل کیسے مدد کرتا ہے؟

فائل فوٹو


گوگل نے حادثات، قدرتی آفات اور ہنگامی حالت میں لوگوں کی مدد کے لیے ایس او ایس الرٹس نامی سروس میں ایک نئی تبدیلی کی ہے۔

کمپنی نے دو سال قبل ہنگامی حالات میں صارفین کی مدد کے لیے گوگل میپ ایس او ایس الرٹس کا آغاز کیا تھا جس کے تحت جائے حادثہ پر موجود افراد کو بذریعہ پیغام صورتحال سے آگاہ کیا جاتا تھا۔

انڈورائڈ سسٹم، ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور موبائل صارفین گوگل کی اس سروس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس فیچر کو فعال کرنے سے گوگل صارفین کو الرٹس کے ذریعے باخبر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل کا ویب براؤزر کیلیے نئے ٹولز متعارف کرانے کا اعلان

گوگل نے اس سروس میں نیا فیچر شامل کیا ہے اور اب سے متاثرہ علاقے کی تصاویر اور محفوظ راستوں کے نقشے بھی صارفین کو بھیجے جائیں گے تاکہ وہ جلد از جلد محفوظ مقام پر پہنچ سکیں۔

ایس او ایس الرٹس کے تحت آفت زدہ علاقوں میں موجود لوگوں کو متاثرہ جگہوں کی تصاویر بھیجی جائیں گی جن کی مدد سے وہ بچاؤ کی بہتر تدابیر اپنا سکیں گے۔

سیلاب یا سمندری طوفان کی صورت میں گوگل ایسے علاقوں کی نشاندہی کرے گا جن کے متاثر ہونے کا خدشہ ہو۔ گوگل کا مذکورہ فیچر فی الحال ایسے ممالک میں متعارف کرایا گیا جو سیلاب، طوفان اور بڑے پیمانے پر زلزلے کا خدشہ  موجود رہتا ہے۔

ایس او ایس الرٹس میں ابتدائی طور پر لوگوں کو واقعے سے متعلق خبریں، متعلقہ سرکاری حکام کے ٹویٹس اور مددگار فون نمبرز مہیا کیے جاتے تھے تاکہ افراتفری میں لوگوں کی مدد کی جاسکے۔

فیچر کے تحت حادثے کی جگہ موجود افراد کے موبائل پر ازخود یہ الرٹ جاری ہوجاتا ہے۔ ٹریفک جام، سڑکوں کی بندش اور دیگر جگہوں پر پناہ لینے کی معلومات بھی متاثرہ علاقوں میں پھنسے لوگوں کو مہیا کی جاتی ہیں۔

ایس او ایس سروس کیسے استعمال کریں

اس سروس سے مستفید ہونے کے لیے گوگل کی سیٹنگ سے ایڈوانس فیچر کا استعمال کریں۔ ایڈوانس فیچر سے ایس ایس میسج کی سروس فعال کر دیں۔

 

قوائد و ضوابط والے خانے میں ٹک کرنے سے آپ کے موبائل پر مذکورہ سروس فعال ہوجائے گی اور ہنگامی صورتحال یا قدرتی آفات میں مدد کے لیے خبروں سے مطلع کیا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں