پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

اسٹاک ایکسچینج میں مندی برقرار، انڈیکس 369 پوائنٹ گر گیا

فوٹو: فائل


کراچی : قومی بجٹ پیش کیے جانے کے دن آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ہے ۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 226 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔انڈیکس 34 ہزار 341 کی سطح سے بھی نیچے آگیا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا اختتام 937 پوائنٹس کی کمی پر ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 34 ہزار 567 پوائنٹس پر پہنچ گیاتھا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو آغاز سے ہی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا اور کاروبار کے اختتام سے کچھ دیر پہلے کے ایس ای 100 انڈیکس میں 987 پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ایک دن پہلے کاروبار کے اختتام سے ایک گھنٹے قبل تک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 65,417,670 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 2,785,364,548 بنتی ہے۔

گزشتہ ہفتہ عید کی تعطیلات سے قبل اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 469 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کا رجحان رہا اور اختتام 100 انڈیکس 469 پوائنٹس کمی سے 35 ہزار 505 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ سوموار کے روز ایک ہی دن میں انڈیکس  1.32 فیصد نیچے آیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 937 پوائنٹس کی کمی پر بند


متعلقہ خبریں