رومانوی اداکار سنتوش کمار کی 37 ویں برسی


لالی ووڈ کے نامور رومانوی اداکار سنتوش کمار کی 37 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ نامور اداکار نے بے شمار فلموں میں کام کیا، فلم ’وعدہ‘ میں باکمال اداکاری پر انہیں پہلے نگار ایوارڈ سے  بھی نوازا گیا۔

لالی ووڈ کے نامور رومانوی اداکار سنتوش کمار پچیس دسمبر انیس سو پچیس کو لاہور میں پیدا ہوئے ۔ سنتوش کمارکا اصل نام سید موسیٰ رضا تھا اپنے فنی کیریئر کا آغاز فلم ’آہستہ‘ سے کیا۔

سنتوش کمار نے اپنے دور کی مقبول اداکارہ صبیحہ خانم کے ساتھ پچاس کے قریب فلموں میں کام کیااور پھر  صبیحہ خانم کو ہی اپنا شریک حیات بنایا۔

نامور فنکار سنتوش کمار کی کامیاب فلموں میں موسیقار، گھونگھٹ،رشتہ، دامن،حویلی اور فیشن شامل ہیں۔

انیس سو پچاس میں پنجابی فلم ببلی میں جلوہ گر ہوئے اور اسی سال پاکستان کی پہلی اردو سلور جوبلی فلم ’دو آنسو‘ میں بطور ہیرو تاریخ ساز کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیے:شہنشاہ ظرافت منور ظریف کی 43 ویں برسی

فنی خدمات کے صلے میں سنتوش کمارکو  نگار ایوارڈ سمیت بے شمار ایوارڑز اور اعزازات سے نوازا گیا ۔ اپنی طرز کا یہ منفرد فنکار گیارہ جون انیس سو بیاسی کو دنیا سے رخصت ہو گیالیکن انکا فن فلم انڈسٹری اور مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہے۔


متعلقہ خبریں