کس وزارت کو کتنا بجٹ ملے گا؟

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی زیر قیادت وفاقی حکومت اپنا پہلا بجٹ آج پیش کرنے جارہی ہے ۔ کس وزارت کو کتنا بجٹ ملے گا اس کا پتہ ہم نیوز نے لگا لیا ہے ۔

آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کی دستاویز ہم نیوزنے حاصل کرلی ہے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کا ترقیاتی بجٹ 925 ارب روپے رکھا گیاہے ۔

بیرونی ذرائع سے 126ارب اورمقامی ذرائع  سے 798 ارب روپےحاصل کرنے  کا تخمینہ لگایا گیاہے۔

حکومت پاکستان نے وفاقی وزارتوں کے ترقیاتی مںصوبوں کیلئے 372 ارب روپے مختص   کیے ہیں۔

بجٹ دستاویز کے مطابق آبی وسائل ڈویژن کیلئے 85 ارب روپےمختص کیے گئے ہیں جبکہ ریلوے ڈویژن 16ارب ،خزانہ ڈویژن کیلئے36 ارب 82 کروڑ رکھے گئے ہیں۔

اسی طرح ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 29 ارب روپے ، وزارت امور کشمیرکیلئے 44 ارب 70 کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔ قومی صحت کیلئے 13 ارب 37 کروڑ روپے ،قومی تحفظ خوراک کیلئے 12 ارب روپے مختص  ہوئے ہیں۔

آئندہ مالی سال میں پلاننگ کمیشن کیلئے 7 ارب 96 کروڑ روپے جبکہ ڈیفنس ڈویژن کیلئے 45 کروڑ روپے  مختص کیے جارہے ہیں۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی  کیلئے 156 ارب روپے اوربجلی کے منصوبوں کیلئے 41 ارب 89 کروڑ روپے  رکھے گئے ہیں۔ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال میں زلزلہ زدگان کی بحالی کے ادارے  ایرا کیلئے 5 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

عارضی طور پر بے گھر افراد یعنی آئی ڈی پیزکی بحالی اورامداد کیلئے 32 ارب روپے اورسیکیورٹی کیلئے ساڑھے 32 ارب روپے مختص  کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:3ہزار ارب روپے خسارے کا بجٹ آج پیش کیا جائیگا

وزیراعظم یوتھ پروگرام کیلئے 10ارب روپےاورقبائلی علاقوں کی ترقی کیلئے 22 ارب روپے کے علاوہ پاکستان کلین گرین پروگرام کیلئے 2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں