فلم’چھلاوا‘ کی کمائی کیا رہی؟

فلم’چھلاوا‘ کی کمائی کیا رہی؟

عید الفطر پر ریلیز ہونے والی ہم فلمز کی پیش کش فلم ’چھلاوا‘ نے مہوش حیات کی جاندار اداکاری، کہانی اور بہترین ڈائیلاگز کے باعث 10 کروڑ کما لیے ہیں۔

وجاہت رؤف کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم نے عید کے پہلے روز تقریباََ ایک کروڑ 5 لاکھ (15 ملین) کا بزنس کیا تھا۔

’’چھلاوا‘‘ میں اداکارہ مہوش حیات اور اظفر رحمان کے علاوہ اداکارہ زارا نور عباس، اسد صدیقی، عاشر وجاہت، محمود اسلم اورعدنان شاہ بھی شامل ہیں۔

فلم میں مہوش حیات زویا رفاقت چوہدری کا کردار ادا کر رہی ہیں اور ان کےمد مقابل اظفر رحمان سمیر کا کردار ادا کیا ہے۔’چھلاوا‘ میں خوبرو اداکارہ زارہ نور بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

ہم فلمز کی پیش کش رومانس، کامیڈی، رقص، ایکشن سے بھرپور ہے۔ چھلاوا کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے جسے سچے پیار کی تلاش ہے۔

مہوش حیات اظفر رحمان سے محبت کرتی ہیں اور اظفر رحمٰن  اپنے دوست کے ساتھ مہوش حیات کے والد کو منانے کراچی سے پنجاب پہنچ جاتے ہیں۔

مہوش حیات اور اظفر رحمان کی خوبصورت کیمسٹری نے شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔  ٹیزر، ٹریلرز اور گانوں کے بعد فلم کو بھی شائقین کی طرف سے بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔


متعلقہ خبریں