آئندہ مالی سال کیلئے مختلف شعبوں میں ترقی کے کیا اہداف ہیں؟

ملکی تاریخ کے سب سے بڑے خسارے کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کی زیر قیادت وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال2019-2020 کے لیے مختلف شعبوں میں ترقی کے کیا اہداف رکھے ہیں؟ اس کا کھوج ہم نیوزنے بجٹ پیش کیے جانے سے قبل ہی لگا لیا ہے ۔

آئندہ مالی سال کے لئے تیارکی گئی  بجٹ دستاویزہم نیوزنے حاصل کرلی  ہے۔

ہم نیوز کو دستیاب بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے اقتصادی ترقی کا ہدف 4 فیصد مقرر کیا گیاہے۔ زرعی شعبے کی ترقی 2.9فیصد اور صنعتی ترقی کا ہدف 2 فیصد مقررہے۔

سرکاری دستاویز کے مطابق اہم اوربڑی فصلوں کا پیداواری ہدف 3.5فیصد، چھوٹی فصلوں کیلئے ہدف 3.5فیصد مقرر کیا گیاہے۔ کپاس کا پیداواری ہدف 3.1فیصد، لائیوسٹاک کا ہدف 2.5 فیصد رکھا گیاہے۔

آئندہ مالی سال کیلئے خدمات کے شعبے کا ہدف 4.8 فیصد  جبکہ جنگلات  میں اضافے کا ہدف 3.6فیصد اورماہی گیری کا ہدف 4فیصد مقررہے۔

بجلی کی پیداواراورگیس ڈسٹریبیوشن کا ہدف 3.4فیصد مقررکرنے کے  ساتھ ساتھ تعمیراتی شعبے کا ہدف 1.5فیصد ،ہاوسنگ سروسزکیلئے4فیصد مقرر کیا گیاہے۔

جنرل گورنمنٹ سروسزکی ترقی کا ہدف 5.7 فیصد ہےاورفنانس اینڈ انشورنس کا ہدف 6.5 فیصد مقرر کیا گیاہے۔

آئندہ مالی سال کے لیے برآمدات کی مد میں  26 ارب اور درآمدات کے لیے  53 ارب ڈالر رکھنے کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیے:کس وزارت کو کتنا بجٹ ملے گا؟

وفاقی حکومت کی طرف سے آئندہ مالی سال کے لیے ٹیکس وصولیوں کا حدف ساڑھے 55 سو ارب مقررکیا گیاہے۔


متعلقہ خبریں