‘تین بلے باز ورلڈ کپ جتوا سکتے ہیں‘

‘تین بلے باز ورلڈ کپ جتوا سکتے ہیں‘

فائل فوٹو


پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین امام الحق نے کہا کہ جس ٹیم کے پہلے تین بلے باز اچھا کھیلتے ہیں وہی ورلڈکپ اٹھاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کی تاریخ دیکھی جائے تو معلوم ہوگا کہ جن ٹیموں نے ٹورنامنٹ جیتا ان کے پہلے تین بیٹسمینوں کی کارکردگی دیگر کے مقابلے کافی بہتر تھی۔

امام الحق نے کہا کہ وہ آسٹریلیا کے تیز گیند باز مچل اسٹارک نہیں ڈرتے بلکہ وہ سامنا کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ سے قبل ان کا کہنا تھا کہ وہ انگلینڈ کے بالر جوفرا آرچر اور مارک ووڈ کا سامنا کر چکے ہیں لہذا آسٹریلوی گیند باز کا سامنا کرنے میں انہیں دشواری نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وہ جنوبی افریقن گیند باز ڈیل اسٹین اور کگیسو ربادا کا سامنا کر چکے ہیں اور اپنے ماضی کے تجربات سے خوب فائدہ اٹھائیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز امام الحق نے انگلینڈ کے خلاف اپنی ٹیم کو 82 رنز کی پارٹنرشپ سے جاندار آغاز فراہم کیا تھا اور انفرادی 44 اسکور بنائے۔ مذکورہ مقابلے میں انگلینڈ کی ٹیم 345 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔

ورلڈکپ 2019 میں پاکستان نے اب تک تین مقابلوں میں حصہ لیا ہے اور ایک میں فتح حاصل کی ہے۔ پاکستان کو اپنے پہلے میچ ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی جب کہ سری لنکا کے ساتھ میچ بارش کی وجہ سے برابر رہا۔


متعلقہ خبریں