ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کو بڑا جھٹکا، اہم کھلاڑی باہر

ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کو بڑا جھٹکا، اہم کھلاڑی باہر

فائل فوٹو


بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز شکھر دھون زخمی ہونے کے سبب ورلڈکپ کے دیگر مقابلوں سے باہر ہوگئے ہیں۔

شکھر دھون آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران بلے بازی کرتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے انہیں تین ہفتے آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کیخلاف بلے بازی کے دوران ہاتھ کے بائیں انگوٹھے پر گیند لگنے سے وہ زخمی ہوگئے تھے لیکن انہوں نے کھیل جاری رکھا۔

میچ کے نویں اوور میں گیند ہاتھ پر لگنے کے بعد کندھے کو چھوتی ہوئی ہیلمٹ سے جا ٹکرائی تھی۔

شکھر دھون نے آسٹریلیا کے خلاف 109 گیندوں پر 117 رنز بناکر اپنی ٹیم کا اسکور 350 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ بھارت کے سلامی بلے باز نے میچ میں فیلڈنگ بھی نہیں کی تھی۔

بھارتی ٹیم ورلڈکپ 2019 میں اپنا اگلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 13 جون کو کھیلے گی۔ شکھر دھون کی جگہ کسی کھلاڑی کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا۔


متعلقہ خبریں