حمزہ شہباز اپنی گرفتاری کے وقت کیا سامان ساتھ لائے؟

فوٹو: فائل


قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو گرفتارکرلیاہے، حمزہ شہباز اپنی گرفتاری کے حوالے سے آج تیار ہوکر لاہور ہائیکورٹ پہنچے تھے۔

اس بات کی تصدیق حمزہ کے وکیل عطا تارڑ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کی ۔حمزہ کے وکیل نے کہا ہم نے مناسب سمجھا کہ اگر بات سنی نہیں جا رہی تو درخواستیں واپس لے لیں۔ حمزہ شہباز نے مکمل حوصلے کے ساتھ گرفتاری دی،حمزہ شہباز گرفتاری کے لئے ہر بار تیار ہو کر آتے تھے۔

حمزہ شہباز کے وکیل عطا تارڑ نے کہا آج بھی حمزہ شہباز ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر اپنا سامان ساتھ لے کر آئے تھے۔

حمزہ کے وکیل نے کہا حمزہ شہباز سے فیملی کی ملاقات کے لئے درخواست دے رہے ہیں۔ بجٹ سیشن قائد حزب اختلاف کے بغیر نہیں ہو سکتا۔ حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لئے بھی درخواست جمع کروائی جارہی ہے۔

ہم نیوز نے اس سامان کا کھوج لگایا ہے جو حمزہ شہبازاپنی گرفتاری کے وقت ساتھ لائے تھے۔

حمزہ شہباز کے سامان میں ان کے کپڑے،پنکھا،کولر،آئس باکس سمیت دیگر استعمال کی اشیا شامل ہیں۔ سامان میں شوگر چیک کرنے کی مشین ، ناک کی صفائی کی مشین اور شیونگ کٹ بھی موجودہے۔

وہیٹ بسکٹ کے پیکٹ، دودھ کے ڈبے، دانت صاف کرنے والا الیکٹرانک برش بھی حمزہ شہباز کے سامان میں  شامل ہے۔

حمزہ شہباز کے لیے  سات عدد پانی کی بوتلیں ، پاؤں کی کریم، ٹشو پیپرز، ڈونگے، گلاس، چمچ، پلیٹیں اور کانٹے بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کرلیا

قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے کپڑوں میں سات شلوار سوٹ ، ٹی شرٹس اور ٹراؤزر بھی شامل ہے۔


متعلقہ خبریں