وزیراعظم کا مزید بدعنوان افراد کی گرفتاریوں کا اعلان

کراچی کا شوکت خانم پاکستان کا سب سے بڑا اسپتال ہو گا،وزیر اعظم

فوٹو: فائل


وزیراعظم عمران خان نے سابق صدر آصف علی زرداری ، حمزہ شہباز اور قائد ایم کیوایم کی گرفتاری پر اپنا ردعمل ظاہر کردیاہے، انہوں نے  کہاہے کہ اللہ تعالی کو پاکستان پر رحم آگیا ہے، جو لوگ پکڑے جارہے ہیں اس سے ہمیں فائدہ ہوگا۔کرپٹ افراد کی آگے بھی گرفتاریاں ہوں گی.

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے یہ بات اپنی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کہی ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مہذب معاشروں میں چھوٹے بڑوں کے لیے الگ قانون نہیں ہوتا،نئے پاکستان میں سب کے لیے یکساں قانون ہوگا۔ چھوٹے طبقے کے لیے بجٹ میں خصوصی مراعات رکھ رہے ہیں، سماجی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے  وزیراعظم سے ترقیاتی فنڈز نہ جاری ہونے کا شکوہ کیا ۔ اس پر وزیراعظم عمران خان نے یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد ارکان اسمبلی کے حلقوں کے لیے فنڈز جاری کردیں گے۔

ادھر اپوزیشن جماعتوں نے بھی بجٹ اجلاس سے قبل تمام ارکان قومی اسمبلی کا مشترکہ پارلیمانی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ پارلیمانی اجلاس سہہ پہر چار بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: بانی ایم کیو ایم لندن میں گرفتار

پاکستان مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں نے الگ بلائے گئے پارلیمانی اجلاس منسوخ کردئیے ہیں۔ اپوزیشن کے مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں بجٹ سیشن میں مشترکہ حکمت عملی پر غور کیاجائے گا۔
مسلم لیگ  ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ بجٹ اجلاس میں مشترکہ نکات کی تیاری، عوام دشمن بجٹ کی مزاحمت پر لائحہ عمل مرتب کیاجائے گا۔


متعلقہ خبریں