مودی کو پاکستان سے گزرنے کی اجازت

فائل فوٹو


نئی دہلی: حکومت پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ہوائی جہاز کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت پاکستان ضروری کارروائی کے بعد بھارت کو اپنے فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کرے گی۔

بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق پاکستان نے 10 جون کو فیصلہ کیا تھا کہ مودی کو اپنی فضائی حدود سے گزنے کی اجازت دی جائے گی۔

دونوں ممالک کے درمیان فضائی سفر کے لیے 11 میں سے صرف دو راستے کھولے گئے ہیں جو کہ پاکستان کی جنوبی فضائی حدود سے گزرتے ہیں۔

خیال رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں نریندر مودی کی  شرکت ممکن بنانے کیلیے بھارت نے پاکستان سے فضائی حدود کھولنے کی درخواست کی تھی۔

پاکستان نے 26 فروری کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث اپنی فضائی حدود کو کمرشل پروازوں کیلئے بند کر دیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان نے سابق بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کے طیارے کو اپنی فضائی حدود سے گزرے کی اجازت دی تھی۔

پاکستان ایک اہم ایوی ایشن کوریڈور کے وسط میں واقع ہے اس تناظر میں فضائی حدود کی پابندیوں سے بھارت کی سینکڑوں تجارتی اور کارگو پروازوں کو متاثر کیا ہے۔


متعلقہ خبریں