پاکستان کے تمام میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ 25 اگست کو ہونگے

پنجاب:میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ نمبرز کا تناسب کم کیے جانیکا امکان

اسلام آباد: پاکستان کے تمام میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ 25اگست 2019کو ہونگے۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کےایڈمیشن بورڈ نے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے ایڈمیشن بورڈ نے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں یہ  فیصلہ کیا۔ اجلاس میں میڈیکل یونیورسٹیوں کے نائب چانسلرز کو مدعو کیا گیا تھا.

پی ایم ڈی سی کے ترجمان کے مطابق پہلی دفعہ پورے پاکستان میں ایک ہی دن یعنی  25 اگست کو میڈیکل اینڈ ڈینٹل  کالجز میں داخلہ کیلئے ٹیسٹ منقعد کیا جائےگا۔

یاد رہےگزشتہ ماہ خبر آئی تھی کہ  پنجاب کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ کے نمبروں کا تناسب کرنے کا امکان پیدا ہوگیاہے، انٹری ٹیسٹ کے نمبروں کا تناسب 50 فیصد سے کم کر کے 20 سے 30 فیصد کرنے کی پالیسی پر غور کیا جارہاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت  اس بات پر بھی غور کررہی ہے کہ  میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں میرٹ مرتب کرتے ہوئے میٹرک کے نمبروں کا تناسب بھی ختم کردیاجائے۔

میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں فی الوقت داخلے کے لیے میرٹ مرتب کرتے وقت میٹرک کے نمبروں کا تناسب 10 فیصد ہے۔

ذرائع کا دعوی ہے کہ انٹرمیڈیٹ میں ایف ایس سی پری میڈیکل کے نمبروں کا تناسب بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

پنجاب حکومت ایف ایس سی کے نمبروں کا تناسب 40 فیصد سے بڑھا کر 70 سے 80 فیصد کرنے پر غور کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب:میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ نمبرز کا تناسب کم ہونیکا امکان

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ میڈیکل کالجوں میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کے لیے میڈیکل اور ڈینٹل کالج 2019 آرڈیننس لایا جائے گا یا پھر اس کے لیے نئی  قانون سازی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں طلبہ کے داخلے ہونگے۔


متعلقہ خبریں