’آصف زرداری کو لگنے والی ہتھکڑی عمران نیازی کی سیاسی موت کا پھندا ثابت ہوگا’

ایوان میں بلاول بھٹو کیلئے مائیک آن نہ کرنے پر پیپلزپارٹی برہم

اسلام آباد :پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نئیربخاری نے کہاہے کہ سابق صدر مملکت آصف زرداری کو لگنے والی ہتھکڑی عمران نیازی کی سیاسی موت کا پھندا ثابت ہوگا ۔

نئیر بخاری کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پیپلز پارٹی اور بھٹو خاندان کے دشمن یاد رکھیں آصف علی زرداری گیارہ سال جیل میں گزار کر نہیں ڈرا ۔خود کسی کئ بیساکھیوں پر کھڑے مرد حر کو گرفتار کر کے کیا ڈرائیں گے ؟

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ حکمران اپنے منہ پر جتنی کالک مل سکتے ہیں مل لیں آصف علی زرداری ہمیشہ کی طرح سرخرو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی غیر جہموری قوتوں کے سامنے مظبوط دیوار ہے.سلیکٹ وزیراعظم اور ذاتی ملازمین کا گروہ گھبراہٹ کا شکار ہیں۔

نئیر حسین بخاری نے کہا کہ آصف زرداری بلاول بھٹو اور پی پی پی کا ان پر لرزاہ طاری ہے کیونکہ جیل اور قید وبند بھٹو خاندان کو کبھی بھی جھکا نہیں سکے اور نہ جھکا سکتے ہیں۔

نیئر بخاری نے کہا کہ بھٹو خاندان اور پیپلز پارٹی کا انتقام کے نام پر یکطرفہ احتساب ثابت شدہ ہے۔  نیئر بخاری نے مزید کہا کہ ریاست کے اندر ریاست بنانے والے حکمران بہت پچھتاییں گے۔ بھٹو خاندان اور پیپلز پارٹی کو آمر نہ جھکا سکے ان مانگے تانگوں کی کیا حیثیت ہے۔

پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نے کہا چیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ میں توانا اور موثر قومی عوامی جمہوری آواز ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے: آصف زرداری 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

نیئر بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو آیین پاکستان کا تحفہ دینے والی قومی جمہوری قیادت کے سیاسی وارث ہیں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو آئینی، جمہوری ،انسانی اور معاشی حقوق کی پامالی کے خلاف ورزیوں پر خاموش نہیں رکھا جا سکتا ۔ڈری سہمی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں