خوشگوار زندگی گزارنے کے 8 گر


زندگی کبھی کبھی بہت مشکل ہو جاتی ہے خصوصاً اس وقت جب ماں اور باپ دونوں ہی گھر سے باہر کام کرنے جاتے ہوں، بچے اسکول اور کھیل کود میں مصروف رہتے ہوں تو ایسے میں ہر کام کا شیڈول بنانا والدین کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا۔

ذہنی دباؤ اور الجھنیں ویسے بھی آپ کی زندگی کا حصہ ہوتی ہیں لیکن ایسے میں اگر آپ نے کسی کو وقت دیا ہو اور آپ نہ پہنچ پائیں یا  کوئی کام شروع کرنے میں آپ کو تاخیر ہو جائے تو پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔

ایسے میں کچھ چیزیں ایسی ہیں جو آپ کی تمام الجھنوں کو ختم کر سکتی ہیں اور خاندان کے تمام افراد کو رابطہ میں رکھتی ہیں۔

1۔ فیملی کیلنڈر

ایڈوانس منصوبہ بندی سے بہت فرق پڑ جاتا ہے اور فیملی کیلنڈرکے ذریعے  تمام افراد سے رابطہ رکھا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے آپ کو اپنے باورچی خانے کی دیوار پر ایک کیلنڈر نصب کرنے کی ضرورت ہے، یا پھر اپنے اسمارٹ فون پر شیڈول کو محفوظ کر لیں۔ اس کے علاوہ بھی کئی الیکٹرانک اشیاء موجود ہیں جن کے ذریعے آپ اپنی مصروفیات کو وقت کے لحاظ سے محفوظ کر سکتے ہیں۔

2۔ خریداری اور کوکنگ

کامیاب زندگی گزارنے کے لیے بروقت منصوبہ بندی سب سے زیادہ ضروری ہے۔ خریداری کے لیے ہر دوسری دن سپر مارکیٹ جانا اور سامان خریدنا وقت کا ضیاں ہے سب سے بہتر یہ ہے کہ آپ ہفتہ میں ایک روز منصوبہ بندی کے ساتھ سپر مارکیٹ جائیں، اپنی ضرورت کی تمام اشیاء خرید لیں اور بازار کے اضافہ چکر سے بچ جائیں۔

یہ بھی پڑھیں کیا آپ سبز چائے کے ان چھ مستند فوائد سے واقف ہیں؟

اسی طرح آپ بار بار پکانے کی جھنجھٹ سے بھی جان چھڑا سکتے ہیں، ہفتے میں ایک یا دو دن پکانے کے لیے مختص کریں اور اضافی کھانا پکا کر اسے منجمد کر لیں جو بعد میں آپ کے استعمال میں آتا رہے گا۔

3۔ اسٹور کی صفائی

کیا آپ اپنے گیراج یا اسٹور میں رکھے سامان کے درمیان چیزوں کی تلاش میں اپنا وقت ضائع کرتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو اپنے اسٹور یا گیراج کی وقتاً فوقتاً صفائی کرتے رہیں، یوں اس مسئلہ سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں اور اپنا وقت بچا سکتے ہیں۔

4۔ اپنی وصیت بنائیں

کسی وکیل سے رابطہ کریں اور باقاعدہ اپنی وصیت بنوائیں جس پر آپ کے چلے جانے کے بعد عمل کیا جائے، یہ آپ کو ہمیشہ یاد دلائے گا کہ آپ نے اس دنیا سے جانے کے بعد اپنے پیچھے والوں کے لیے کیا چھوڑا ہے اور آپ کے جانے کے بعد ورثا کے لیے قانونی مسائل جنم نہیں لیں گے۔

5۔ اپنے لیے کوئی ملازم رکھیں

والدین ملازمت پیشہ ہوں اور بچے اسکول جاتے ہوں تو بعض اوقات آپ کو اپنے گھر کے معاملات چلانے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ آپ کی مصروفیت کے دوران کھانا تیار کرنا اور گھر کا خیال رکھنے والا کوئی نہیں ہوتا۔

اس صورتحال میں آپ کو اپنے گھر کی صفائی، بچوں کی دیکھ بھال، لان میں گھاس کی کٹائی اور منصوبہ بندی میں مددگار کے لیے ملازم کی ضرورت پڑے گی۔

6۔ مدگار ایپس سے رابطہ میں رہیں

آج کل ہر کسی کے پاس اسمارٹ فونز موجود ہیں جس کے ذریعے انسان بہت زیادہ فون کالز، ایس ایم ایس اور تصاویر لے سکتا ہے۔ ایسی بے تحاشا ایپس موجود ہیں جو آپ کی صحت کا خیال رکھیں گی اور آپ کی فٹنس اور غذائی منصوبہ بندی سے آگاہ رکھیں گی۔

7۔ بلوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنانا

کوئی بھی اضافی رقم دینا پسند نہیں کرتا۔ ایسا اکثر لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے کہ وہ اپنے یوٹیلیٹی بلز اور کریڈٹ کارڈ کی ادائیگی بروقت کرنا بھول جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان پر اضافی جرمانہ پڑ جاتا ہے۔

اس لیے اپنے بلوں کی ادائیگی آن لائن طریقے سے کریں اور اپنے وقت اور پیسے کو محفوظ بنائیں۔

8۔ دن کا آغاز

عام طور پر ہمارے دن کا آغاز جلد بازی سے ہوتا ہے، ہم صبح اٹھنے اور نہانے کے بعد چائے کا کپ اٹھاتے ہیں، دو چار نوالے لیتے ہیں اور دفتر کے لیے بھاگتے ہیں لیکن اگر کچھ منٹ رکیں اور اپنی صبح کا آغاز سکون سے کریں۔ کچھ منٹس پہلے اٹھ جائیں تاکہ آپ کو اضافہ وقت مل سکے اور اپنے دن کی منصوبہ بندی کر کے گھر سے نکلیں اس سے آپ ذہنی دباؤ کا شکار نہیں رہیں گے۔


متعلقہ خبریں