فرانس امریکہ دوستی کی نشانی مرجھا گئی


فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تحفے میں دیا گیا بلوط کا پودا مرجھا گیا ہے۔

رواں سال اپریل میں فرانسیسی صدر نے اپنے دورہ امریکی کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک پودا تحفے میں دیا تھا، دونوں سربراہان نے وائٹ ہاؤس کے باغیچے میں یہ پودا لگا کر اس کے ہمراہ تصویر بھی کھنچوائی تھی۔

پودا لگانے کے تھوڑی دیر بعد امریکی روایت کے مطابق اسے اکھاڑ کر کسی دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا تھا۔

امریکہ میں تعینات فرانسیسی سفیر جیرارڈ اراڈ نے پودے کے مرجھانے سے متعلق خبر کی تصدیق کر دی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ پودا امریکہ اور فرانس کی دوستی کی نشانی ہے جسے خاص طور پر اس مقام سے لایا گیا جہاں پہلی عالمی جنگ میں 1800 امریکی فوجی جاں بحق ہوئے تھے۔

پودے کی مرجھانے کی خبر اس وقت منظر عام پر آئی ہے جب دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں تناؤ پایا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں