امیتابھ بچن کے بعد عدنان سمیع کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی ہیک


بھارتی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد ترک ہیکرز نے معروف بھارتی گلوکار عدنان سمیع کا اکاؤنٹ بھی ہیک کر لیا ہے۔

عدنان سمیع کا اکاؤنٹ ہیک کرنے کے بعد ہیکرز نے اسی طرز کی تبدیلیاں کی ہیں جس طرح انہوں نے امیتابھ بچن کے اکاؤنٹ پر کی تھیں۔

عدنان سمیع کی پروفائل تصویر ہٹا کر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی تصویر لگا دی گئی اور ان کی بائیو میں ’’ لو پاکستان‘‘ لکھ دیا۔

ہیکرز نے بھارتی گلوکار کے اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ جو کوئی بھی ہمارے برادر ملک پاکستان کے خلاف جائے گا اس کے اکاؤنٹ کی تصویر بدل کر عمران خان کی تصویر لگا دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: امیتابھ بچن کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ ہیک

یاد رہے گزشتہ روز ترک ہیکرز نے بھارتی اداکار امیتابھ بچن کا اکاونٹ ہیک کر لیا تھا اور ان کی پروفائل تصویر بھی بدل دی تھی۔

 


متعلقہ خبریں