’آسٹریلیا کیخلاف مثبت کرکٹ کا مظاہرہ کریں گے‘


ناٹنگھم: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف میچ میں اسی جارح مزاجی اور مثبت کرکٹ کا مظاہرہ کرے گی جو اس نے انگلینڈ کے خلاف ناٹنگھم میں ہونے والے میچ میں دکھائی تھی۔

ناٹنگھم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواہش تھی کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں دو فتوحات کے ساتھ میدان میں اترتے لیکن موسم پر کسی کا زور نہیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف میچ میں جیت نے پاکستان ٹیم کو اعتماد دیا ہے اور آسٹریلیا کے خلاف تسلسل کو برقرار رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں: آسٹریلوی آل راؤنڈر مارکس اسٹونس انجری کا شکار

ان کا کہنا تھا کہ سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر اور مڈل آرڈر بیٹسمین اسٹیو اسمتھ کے واپس آنے سے آسٹریلیا کی ٹیم اور بھی مضبوط ہوگئی ہے۔

پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی حریف کو آسان تصور نہیں کرسکتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو اندازہ ہے کہ قومی ٹیم کا آسٹریلیا سے کافی سخت مقابلہ ہوگا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا تاہم اس کے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔


متعلقہ خبریں