سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

فائل فوٹو


سوات: خیبر پختونخوا کے علاقے سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع فی الحال موصول نہیں ہوئی۔

بدھ کی صبح پاکستان کے شمالی علاقہ بونیر میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔ زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 18 کلو میٹر  اور مرکز بٹگرام سے 20 کلو میٹر دور مغرب میں موجود پہاڑی سلسلہ تھا۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں