ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی اور چند مقامات پر بارش کا امکان


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی وجنوبی پنجاب، مشرقی بلوچستان اور سندھ میں موسم شدید گرم رہیگا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور سندھ میں موسم شدید گرم رہا۔

تاہم راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش مری22، اسلام آباد (سیدپور07، زیروپوائنٹ05، گولڑہ04، بوکرہ، ائیرپورٹ01)، راولپنڈی02 اور  جہلم میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

گلگت بلتستان کے علاقوں استور17، بونجی08، گلگت،سکردو05، بگروٹ 04، چلاس02 اور گوپس میں  01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

خیبرپختونخوا کے علاقوں  سیدوشریف 07، مالم جبہ، پٹن06، پشاور (سٹی05، ائیرپورٹ03)، چراٹ04، بالائی دیر، کاکول، پاراچنار03، اورکالام میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیے: ورلڈ کپ: اگلے پانچ میچ بارش کی نذر ہونے کا خدشہ

کشمیر کے علاقوں  راولاکوٹ04، مظفرآباد اور گڑھی دوپٹہ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات میں سبی48، جیکب آباد، نورپورتھل 47، تربت، دادو اور بہاولنگر میں46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں