پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے بعد مندی کا رجحان



پاکستان میں بجٹ پیش کیے جانے اور وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکے آغاز میں  تیزی دکھائی دی ۔

دوپہر دو بجے 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔ انڈیکس تیزی کے بعد منفی ہندسوں میں داخل ہوگیااور42 پوائنٹس کمی سے 34 ہزار 617 کی سطح پر پہنچ گیا۔

دن کے آغاز میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں  431 پوائنٹس کا اضافہ ہوا  ۔  100 انڈیکس 35 ہزار 091 کی سطح بھی عبور کرگیا ۔

گزشتہ روز  قومی بجٹ پیش کیے جانے کے دن اپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 226 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ۔انڈیکس 34 ہزار 341 کی سطح سے بھی نیچے آگیا ۔

قومی بجٹ پیش کیے جانے سے ایک دن قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا اختتام 937 پوائنٹس کی کمی پر ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 34 ہزار 567 پوائنٹس پر پہنچ گیاتھا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو آغاز سے ہی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا اور کاروبار کے اختتام سے کچھ دیر پہلے کے ایس ای 100 انڈیکس میں 987 پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ایک دن پہلے کاروبار کے اختتام سے ایک گھنٹے قبل تک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 65,417,670 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 2,785,364,548 بنتی ہے۔

گزشتہ ہفتہ عید کی تعطیلات سے قبل اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 469 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کا رجحان رہا اور اختتام 100 انڈیکس 469 پوائنٹس کمی سے 35 ہزار 505 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ سوموار کے روز ایک ہی دن میں انڈیکس  1.32 فیصد نیچے آیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان


متعلقہ خبریں