ثانیہ مرزا کا حیدرآباد: لڑکیوں کے لاپتہ ہونے کا سلسلہ دراز ہوگیا

ثانیہ مرزا کا حیدرآباد: لڑکیوں کے لاپتہ ہونے کا سلسلہ دراز ہوگیا

حیدرآباد: بھارت کی عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے آبائی شہر ’حیدرآباد دکن‘ سے متوسط طبقے کی  نوجوان لڑکیوں کے لاپتہ ہونے کا سلسلہ نہ صرف دراز ہوگیا ہے بلکہ اس میں ہونے والے اچانک ’اضافے‘ نے شہریوں کو سخت پریشانی و تشویش میں بھی مبتلا کردیا ہے۔

علم و ادب کا گہوارہ قرار دیے جانے والے حیدرآباد دکن کے ’سماجی‘ حلقوں میں یہ سوال بھی نہایت تیزی سے گردش کرنے لگا ہے کہ کیا دیگر ریاستوں کے نوجوان ان کے علاقے کی لڑکیوں کو ’نشانہ‘ بنا رہے ہیں؟ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ جو لڑکیاں پراسرار طور پر کمشدہ ہوئی ہیں ان کی عمریں 19 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔

ثانیہ مرزا شعیب کو سپورٹ کرنے دبئی پہنچ گئیں،دھمکیاں نظرانداز

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اچانک بڑی تعداد میں نوجوان لڑکیوں کا لاپتہ ہونا حیران کن ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق صرف گزشتہ چار سے پانچ دنوں میں 77 لڑکیوں کی کمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ جن لڑکیوں کی رپورٹ درج ہوئی ہے ان میں سے زیادہ تر کی عمریں 19 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔

دستیاب سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یکم جون کو حیدرآباد سے 13، سائبیراباد سے آٹھ اور رچا کونڈا میں دس لڑکیوں کی کمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دو جون کو 31 لڑکیوں کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی گئی جب کہ تین اور چارجون کو گیارہ لڑکیوں کی گمشدگی کا سرکار کو علم ہوا۔

بی جے پی کا کھلواڑ: پاکستانیوں کے بعد ثانیہ مرزاکو بھی نہیں بخشا

اپنے مزیدار اور ’کھٹے‘ کھانوں کی وجہ سے بھی شہرت کے حامل حیدرآباد دکن کی پولیس کا اس ضمن میں مؤقف ہے کہ زیادہ ترلڑکیوں کی گمشدگی کا تعلق ’محبت‘ سے ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ محبت کا ’مرض‘ لڑکیوں کی گمشدگی کی ایک بڑی وجہ ہے۔ پولیس کی تفتیش و تحقیق کے مطابق دیگر ریاستوں کے نوجوان بھی ان کی ریاست سے تعلق رکھنے والی زیادہ تر ان لڑکیوں کو محبت کا ’نشانہ‘ بنارہے ہیں جو متوسط طبقے سے تعلق رکھتی ہیں۔

بھارت کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے پاکستان کرکٹ ٹیم سے تعلق رکھنے والے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک سے شادی کی ہے جس کی وجہ سے وہ پاکستان کی بہو بھی کہلاتی ہیں۔ شعیب ملک کا تعلق مفکر پاکستان علامہ اقبال کے شہر سیالکوٹ سے ہے۔

شادی کے بعد سے زیادہ تر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا دبئی میں رہتے ہیں۔ ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔


متعلقہ خبریں