2020 میں عمران خان کو حکومت میں نہیں دیکھ رہا، منظور وسان کا خواب

منظور وسان نے عمران خان کے بارے میں نیا خواب دیکھ لیا

اسلام آباد:پاکستانی ذرائع ابلاغ میں اپنے خوابوں اور پیشین گوئیوں کی وجہ سے شہرت پانے والے پیپلزپارٹی سندھ کے رہنما منظوروسان کی نئی پیشگوئیاں سامنے آئی ہیں ،اس مرتبہ انہوں نے  2020میں عمران خان سے حکومت چھن جانےکی پیشگوئی کردی ہے۔

منظور وسان نے سال دو ہزار بیس کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے لئے مشکل قرار دیاہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے تحریک انصاف کے وزراء اورگرینڈ ڈیموکریٹک الائنس( جی ڈی اے )کے رہنماؤں کی گرفتاری  کی پیشین گوئی بھی کی ہے۔

اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں منظور وسان  نے یہ دعوی بھی کیا کہ  تحریک انصاف کی مرکزی حکومت کے دو وزراء کا پیپلز پارٹی سے رابطہ ہے۔

منظور وسان نے کہا کہ وہ دو ہزار بیس میں عمران خان کو حکومت میں نہیں دیکھ رہے ۔ جنوری دو ہزار بیس تک عمران خان کو مجبوراً لندن جانا پڑے گا۔

پیپلزپارٹی سندھ کے رہنما منظور وسان نے کہا کہ جولائی سے تحریک انصاف کے لئے مشکلات پیدا ہونا شروع ہوں گی،آنے والے دنوں میں وزراء اور تحریک انصاف کے رہنماء بھی پکڑ میں آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: منظور وسان نے عمران خان کے بارے میں نیا خواب دیکھ لیا

منظور وسان نے یہ پیشین گوئی بھی کردی کہ جی ڈی اے کے رہنماؤں کو بھی گرفتار کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ گرفتاریاں اور حالات حکومت کو چلتا کرنے کا طریقہ ہے۔ حکومت کے لئے بجٹ منظور کروانا مشکل ہوگا۔ بجٹ منظور کروانے کے عمل میں مشکلات پیدا کی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں