پی آئی اے: حج آپریشن 4 جولائی سے 5 اگست تک جاری رہیگا

پی آئی اے نے ملازمین کیلئے رضاکارانہ اسکیم متعارف کر وادی

اسلام آباد: پاکستان انٹر نیشنل ائر لائنز (پی آئی اے) نے حج آپریشن 2019کی تیاریاں مکمل کرلیں۔ پی آئی اے 318حج و شیڈول پروازوں کے ذریعے84ہزار عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچائے گی۔

حج آپریشن سے متعلق ہم نیوز کو موصول شیڈول کے مطابق پی آئی اے قبل از حج آپریشن 4جولائی سے شروع کرے گی جو 5اگست تک  جاری رہے گا۔ پی آئی اے جدہ اور مدینہ کیلئے اپنی  حج پروازیں آپریٹ کرے گی۔

اسی طرح حجاج کرام کی وطن واپسی 17اگست سے شروع ہوگی اور14ستمبر تک حاجیوں کو وطن واپسی کا آپریشن جاری رہے گا۔

پی آئی اے کی پہلی حج پروازاسلام آباد سے 300سے زائد عازمین کو لیکر جدہ روانہ ہوگی۔پی آئی اے اپنے حج آپریشن میں بوئنگ777طیارہ آپریٹ کریگی۔

اسلام آباد سے 14ہزار40،کراچی سے15125،لاہور سے14922،پشاور سے8750،سیالکوٹ سے4300،ملتان سے 5300 ،فیصل آباد سے1700،کوئٹہ سے8794جبکہ سکھر639کے حجاج کو حجاز مقددس پہنچایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: 90 فیصد پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن پاکستان ہی میں ہوگی

پی آئی اے نے حج پروازوں کا شیڈول وزارت مذہبی اموراور سعودی عرب کی جنرل سول ایوی اتھارٹی کو بھیج دیا ہے۔


متعلقہ خبریں