مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز پر حملہ، 5 اہلکار ہلاک


مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بھارت کی سینٹرل ریزرو پولیس فورس پر حملے کے نتیجے میں پانچ اہلکار ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حملے کے نتیجے میں پولیس انسپکٹر سمیت ایک مقامی شخص بھی زخمی ہوا ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور  مارا گیا۔

حملے کے بعد بھارتی فورسز نےعلاقے کا محاصر کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑانے کا سلسلہ جاری ہے، ایک ماہ قبل قابض بھارتی فوج نے علاقہ میں ریاستی دہشت گردی کرتے ہوئے پانچ کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق  بھارتی فوج نے کشمیر کے ضلع پلوامہ اور بارا مولا میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے 5 کمشیریوں کو شہید کر دیا جبکہ بھارتی فوج کی جانب سے ایک گھر بھی تباہ کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں