فاربس کی فہرست میں صرف ایک کرکٹر شامل


دنیا کے 100 سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست فاربس نے جاری کردی ہے تاہم اس میں صرف ایک کرکٹر ہی موجود ہے۔

منگل کو جاری ہونے والی فہرست کے مطابق بھارتی کپتان اور جدید کرکٹ کے بہترین بلے باز ویرات کوہلی کی گزشتہ 12 ماہ کے دوران آمدنی 2.5 کروڑ ڈالر تھی۔

اس فہرست میں ان کا آخری نمبر تھا جبکہ گزشتہ سال وہ اس فہرست میں 83ویں نمبر پر تھے۔

مزید پڑھیں: ویرات کوہلی کو گاڑیاں دھونا مہنگا پڑ گیا

سرفہرست بارسیلونا اور ارجنٹینا کے اسٹار فٹ بالر لیونل میسی تھے جن کی گزشتہ 12 ماہ کے دوران آمدنی 12.7 کروڑ ڈالر تھی۔

فہرست میں دوسرے نمبر پر کرسٹیانو رونالڈو تھے جن کی آمدنی 10.9 کروڑ ڈالر تھی جبکہ تیسرے نمبر پر برازیلین فٹ بولر نیمار تھے۔

فہرست میں چوتھے نمبر پر باکسر کنیلو الواریز جبکہ پانچویں نمبر پر ٹینس اسٹار راجر فیڈرر تھے۔

فہرست میں واحد خاتون ایتھلیٹ سرینا ولیمز تھیں جن کا نمبر 63واں تھا۔


متعلقہ خبریں