کراچی میں ہیٹ ویو کا خطرہ

کراچی میں ہیٹ ویو کا خطرہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان میٹروپولیٹن ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) نے کراچی میں ایک بار پھر ہیٹ وایو کی پیشگوئی کر دی۔

پی ایم ڈی کے مطابق بحریہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے اٹھنے والے سمندری طوفان وایو کی وجہ سے کراچی میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا۔

ہیٹ ویو سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعرات سے ہفتہ کے درمیان کراچی کا پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب بھی بڑھ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں سمندری طوفان ’وایو‘ کراچی کے جنوب مشرق سے 1150کلومیٹر دور

محکمہ موسمیات نے کہا کہ سمندر میں ہوا کا کم دباؤ سمندری طوفان کی شکل اختیار کر گیا ہے جس کا نام بھارت نے وایو رکھا ہے اور طوفان کا رخ بھی بھارت کی جانب ہے جو جمعرات کو بھارتی ریاست گجرات سے ٹکرائے گا، کراچی میں اس کی وجہ سے بارشیں ہو سکتی ہیں تاہم اس سے قبل شہر قائد شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا۔

سمندری طوفان کی وجہ سے سندھ کے اضلاع ٹھٹہ، مٹھی اور تھر پارکر میں تیز آندھی اور شدید بارشوں کا امکان ہے۔ سمندری طوفان ویو بدھ کی صبح کراچی سے 1150 کلو میٹر دور تھا جو 90 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھارتی ریاست گجرات کی جانب بڑھ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے سمندر میں ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے ماہی گیروں کو بدھ اور جمعرات کے روز گہرے سمندر میں جانے سے بھی روک رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں