پوائنٹس ٹیبل: آسٹریلیا سے شکست، پاکستان کی آٹھویں پوزیشن


ٹانٹن: ورلڈ کپ 2019 میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شکست کھانے کے بعد پاکستانی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آٹھویں نمبر پر آگئی۔

پاکستان نے اب تک ٹورنامنٹ میں چار میچز کھیلے ہیں جن میں سے ایک میں اسے فتح، دو میں شکست جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔

پاکستان سے فتح کے بعد آسٹریلوی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر آگئی ہے۔ کنگروز نے چار میچز کھیل کر تین فتوحات بٹوری ہیں جبکہ ایک میچ میں اسے شکست ہوئی۔

پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن پر ابھی بھی نیوزی لینڈ کی ہی ٹیم ہے جس نے تین میچز کھیل کر تینوں میں فتح حاصل کی۔

اسی طرح انگلینڈ تیسرے، بھارت چوتھے، سری لنکا پانچویں، ویسٹ انڈیز چھٹے اور بنگلہ دیش ساتویں پوزیشن پر ہے۔

چار میچوں میں سے تین میں شکست کھانے والی جنوبی افریقی ٹیم نویں جبکہ تین میں سے تین میچ ہارنے والی افغانستان کی ٹیم دسویں نمبر پر ہے۔


متعلقہ خبریں