سپریم کورٹ:شہباز شریف کی درخواست ضمانت سننے والا بنچ ٹوٹ گیا



سپریم کورٹ میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی ضمانت کی درخواستیں سننے والا بنچ ٹوٹ گیاہے۔

تین رکنی بنچ میں شمال جسٹس یحیی آفریدی نے بنچ میں بیٹھے سے معذرت کر لی ہے۔

آج کیس کی سماعت شروع ہوئی تو جسٹس یحیی آفریدی نے کہا کہ فواد حسن فواد انکے جاننے والے ہیں لہذا وہ یہ  کیس نہیں سن سکتے

نئے بنچ کی تشکیل کے بعد کیس کی سمات دوبارہ سماعت ہوگی۔

جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نےکیس کی  سماعت کرنا تھی۔

یاد رہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں لاہور ہائیکورٹ شہباز شریف کی ضمانت منظور کرچکی ہے جسے نیب نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:سپریم کورٹ:ضمانت کیخلاف نیب اپیل پر شہباز شریف کو نوٹس جاری

نیب نے فواد حسن فواد کی بھی آشیانہ اسکیم میں ضمانت منسوخی کی اپیل دائر کر رکھی ہے۔

اس سے قبل نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں  شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت کے خلاف دائراپنی ہی درخواست پر سپریم کورٹ سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی۔

مزید پڑھیں: آشیانہ اقبال کیس کا ضمنی ریفرنس دائر، شہبازشریف سمیت 13 افراد نامزد

واضح رہےرواں سال  چودہ فروری کو  قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف  شہباز شریف کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم کیس میں شہباز شریف، فواد حسن فواد سمیت 13 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

ضمنی ریفرنس قومی احتساب بیورو(نیب) کے وکیل وارث علی جنجوعہ کی جانب سے دائر کیا گیا۔

استغاثہ نے ضمنی ریفرنس میں کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےمارچ اور اکتوبر 2014 میں غیرقانونی احکامات جاری کیے۔

لاہور کی احتساب عدالت میں دائر ریفرنس کے متن میں درج ہے کہ سابق وزیرا علیٰ پنجاب نے مارچ 2014 میں آشیانہ اقبال پراجیکٹ کا دورہ کیا، ملزم نے شہبازشریف نے غیر قانونی حکم دیتے ہوئے پی ایل ڈی سی کا بڈنگ پراسس روکنے کا حکم دیا۔


متعلقہ خبریں