خلیج اومان: مشکوک حملوں میں دو تیل بردار جہاز تباہ


اومان: خلیج اومان میں مشکوک حملوں میں دو تیل بردار بحری جہاز تباہ ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایک جہاز سمندر میں ڈوب گیا، دونوں جہازوں میں سوار 44 عملے کے ارکان کو ایرانی ریسکیو ٹیم نے بحفاظت نکال لیا۔

بحری جہاز متحدہ عرب امارات سے تیل لے کر سنگاپور جا رہے تھے۔

امریکی بحریہ نے خلیج عمان میں جہازوں پر حملے کی تصدیق کر دی ہے، ئونائیٹڈ کنگڈم میری ٹائم آپریشنز، جو کہ برطانوی نیوی کا حصہ ہے، نے کہا ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

اس واقعے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

خلیج میں وقوع پذیر ہونے والا واقعہ حالیہ ایران امریکہ کشیدگی کے تناظر میں انتہائی اہمیت و احتیاط کا متقاضی ہے۔

12 مئی کو متحدہ عرب امارات کے ساحل سے تیل لے کر جانے والے آئل ٹینکروں کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس حملے کا نشانہ دو سعودی، ایک اماراتی اورایک نارویجین آئل ٹینکرز نشانہ بنے تھے۔

خلیج میں پہلے سے موجود کشیدگی میں اس حملے کے بعد سے مزید اضافہ ہو گیا ہے۔


متعلقہ خبریں