میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے پالیسی تبدیل

پنجاب:میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ نمبرز کا تناسب کم کیے جانیکا امکان

لاہور: میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں  داخلے کیلئے پالیسی تبدیل کردی گئی ہےاور اب طلبہ کو میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ میں 60 فیصد نمبر حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایاہے کہ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے میٹرک کے نمبر شمار نہیں کیے جائینگے۔ ایف ایس سی کے 50 فیصد نمبر ایگری گیٹ کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق جو نئی پالیسی بنائی گئی ہے اس میں  ایف ایس سی میں 70 فیصد نمبر حاصل کرنے والا ہی انٹری ٹیسٹ پاس کرنے کا اہل شمار کیا جائیگا۔

60 فیصد سے کم ایگری گیٹ رکھنے والا طالب علم  سرکاری و نجی میڈیکل کالج میں داخلے کے لیے پاس نہیں کیے جائیگا۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ملک  بھر میں میڈیکل کالجوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان بھی کردیا ہے جو 25 اگست کو ہوگا۔

پہلی مرتبہ ملک بھر میں میڈیکل اورڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ، نصاب اور معیار ایک کرنے کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ایڈمیشن بورڈ نے پاکستان بھر کے تمام میڈیکل اور ڈیجیٹل کالجز میں انٹری ٹیسٹ 25 اگست کو لینے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے پالیسی میں اہم تبدیلیاں  پی ایم ڈی سی کونسل کے اجلاس میں  کی گئی ہیں۔

پی ایم ڈی سی کی طرف سے معیارات کو مقرر کرنے کے لیے داخلہ بورڈ نے ایک کمیٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا ہے جس میں تمام میڈیکل کالجوں کے نمائندے شامل کیے جائینگے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کے تمام میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ 25 اگست کو ہونگے

کمیٹی ایم ڈی کیٹ کے لیے اپنی سفارشات 14 جون کو پی ایم ڈی سی کونسل کو جمع کروائے گی۔


متعلقہ خبریں