لاڑکانہ:3افراد کے ایچ آئی وی نتائج مثبت آنے پر ٹیکنیشن کیوں فرار ہوا؟

ایڈز کا وائرس ایک فوجی سے انسانوں میں پھیلا

فوٹو: فائل


لاڑکانہ: ہائی کورٹ ملازمین کی ایچ آئی وی اسکریننگ کے دوران 3 افرادکے نتائج مثبت نکل آئے ،ہائیکورٹ کے ملازمین نے اسپتال سے آئے ٹیکنیشن سے اپنی اسکریننگ  کرنے کا کہا تو وہ سامان چھوڑ کر بھاگ گیا۔

ذرائع نے ہم نیوز کوبتایاہے کہ ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ہائی کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار نے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ چانڈکا میڈیکل اسپتال کو عملے کی اسکریننگ کے لیے چٹھی لکھی تھی۔

ہائیکورٹ کی طرف سے چٹھی  موصول ہونے پر ایچ آئی وی ایڈز پروگرام ایڈلٹس سینٹر کے ٹیکنیشن کو بلڈ اسکریننگ کے لئے بھیجا گیا۔ ٹیکنیشن کی جانب سے ملازمین کی اسکریننگ کے دوران 3 ملازمین کے ایچ آئی وی ٹیسٹ پازیٹو آ گئے۔

ذرائع کے مطابق پریشان حال ملازمین نے ٹیکنیشن کو پکڑ کر اپنا ایچ آئی وی ٹیسٹ کرانے پر زور دیا تو ٹیکنیشن سامان چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ ٹیکنیشن کے فرار ہونے پر ہائی کورٹ حکام  نے سخت ناراضی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیے:سندھ میں ایچ آئی وی کے 56 ہزار مریض ہیں، ڈاکٹر یونس چاچڑ

جن 3افراد کے ایچ آئی وی ٹیسٹ کے  نتائج پازیٹوآئے ہیں ان میں سے دواہلکاروں کو آغا خان سے ٹیسٹ کروانے کی ہدایات دے دی گئیں۔

مبہم صورتحال کے پیش نظر کورٹ ملازمین کی ایچ آئی وی ایڈلٹس سینٹر انچارج ڈاکٹر ہولہ رام کی زیر نگرانی دوبارہ اسکریننگ کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اس صورتحال سے سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے افسران سخت پریشانی کا شکار ہیں۔


متعلقہ خبریں